• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو غلط بیانی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو غلط بیانی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

جسٹس راجہ غضنفر علی خان نے شہری شعیب ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ جب تک جرمانہ ادا نہیں ہوگا، درخواست گزار پولیس کی حراست میں رہے گا۔

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ 6 جون 2025 کو فریدہ بی بی کے ساتھ پسند کی شادی کی، لڑکی کے والدین نے زبردستی بیوی کو اپنے پاس رکھا ہے۔

جسٹس غضنفر علی خان نے کہا کہ اگر لڑکی نے تمہارے حق میں بیان نہ دیا تو 50 ہزار جرمانہ کروں گا۔

دوران سماعت لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا۔ جس کے بعد عدالت نے لڑکی کے بیان کے بعد درخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید