• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسلمان شہری سے ’جے شری رام‘ نعرہ لگانے کا مطالبہ، انکار پر دھمکیاں

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں ایک مسلمان بزرگ شہری کو ہندو انہتا پسندوں نے پکڑ کر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

آگرہ میں تاج محل کی پارکنگ کے قریب ایک بزرگ مسلمان شخص کو ہندو انتہا پسندوں نے ہراساں کرتے ہوئے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ بزرگ نے انکار کیا تو دھمکیاں دی گئیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بزرگ شہری محمد رئیس کو نعرہ لگانے کے لیے بار بار مجبور کرتا ہے۔ انکار کرنے پر انہیں دھمکی دی جاتی ہے اور ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایسے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کرتا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چند دن میں رئیس کو یہ نعرہ لگانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

محمد رئیس سیاحوں کو تاج محل لے جانے والے کیب ڈرائیور ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تو درج کرلیا، مگر اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

خیال رہے کہ  بھارت میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے بیانیے نے ایک بار پھر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے، ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ تعمیر مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید