• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی پارلیمنٹ میں سوشل میڈیا پر کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرار داد منظور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد میں آن لائن سرگرمیوں کے لیے عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قرارداد کے مسودے میں کہا گیا تھا کہ یورپی ممالک میں ڈیجیٹل عمر کی حد 16 سال مقرر کی جائے، اس سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہ ہو یا کم عمر افراد والدین یا سرپرست کی اجازت سے سوشل میڈیا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد قانونی طور پر پابند نہیں یا کوئی پالیسی وضع نہیں کرتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید