وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اس کا مینیو چیک کر یں، بانی پی ٹی آئی کا جو کھانا آتا ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی بھی ہے، وہ مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، کھانا جیل کا تھا، ہمارے پاس جیل میں دو کمبل تھے، جنوری کا مہینہ تھا گرم پانی نہیں تھا، سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آکر گیزر اتروایا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈبل بیڈ اور مخملی بستر میسر ہے، بانی کو جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سننی چاہیے، اللّٰہ سے ڈرنا چاہیے وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔