پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست کئی مشتبہ افراد سے تحقیقات جاری ہیں، موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج تھی۔
پولیس کے مطابق حملے سے متعلق کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب دہشت گردوں کی شہر کی مختلف راستوں سے گزر کر فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک پہنچنے اور حملہ کرنے کی مکمل ویڈیو بھی تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوٹیجز مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں، تینوں حملہ آور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے۔