وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے باہر فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔ اس کے لیے عوام کو حکمرانوں سے سوال کرنا ہے، ان کو جانے نہیں دینا۔
انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کو القادر یونیورسٹی قائم کرنے پر بلاجواز قید کیا ہوا ہے، نوجوانوں اور ہم سب نے ملکر کرپشن کا حساب لینا ہے۔
قبل ازیں اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے۔ 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ ہمیں حصہ نہیں مل رہا۔