وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی۔
پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری اور مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کا منصوبہ ہے، مسابقتی انرجی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔
وفاقی وزیر نے ایک بار پھر سولر نیٹ میٹرنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں سولر کے شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے، قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، اصلاحات کا عمل جاری ہے، نتائج جلد سامنے آئیں گے۔