خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کر کے مضر صحت دودھ بنانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔
پشاور سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کہا کہ فیکٹری سیل کر کے منیجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ فیکٹری میں استعمال ہونے والی تمام مشینیں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں، مصنوعی دودھ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ نیٹ ورک مبینہ طور پر روز تقریباً 1 لاکھ لیٹر مصنوعی دودھ سپلائی کر رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ غفلت برتنے پر ہری پور فوڈ اتھارٹی ٹیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔