• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیدیا

—فیس بک ویڈیو گریب
—فیس بک ویڈیو گریب

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔

اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اوران کی صحت سےمتعلق دریافت کریں۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سمیت کسی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

اس موقع پر وزیرِاعلی کے پی سہیل آفریدی کے ہمراہ صوبائی وزیر شفیع جان، رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک ، صوبائی وزیر مینا خان، شوکت یوسفزئی، امیر اللّٰہ مروت، شفقت عباس بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید