• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ فار جسٹس کا بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ

گرپتونت سنگھ پنوں(فائل فوٹو)۔
گرپتونت سنگھ پنوں(فائل فوٹو)۔

سکھ تحریک سکھ فار جسٹس نے بھارت کے خلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

سکھ رہنماؤں نے سکھ فوجیوں سے سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے اور پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔ 

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی دھمکی پر پاکستان کو سکھوں کی بھرتی کا راستہ کھولنا ہوگا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ بنائی جائے، سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ میں کی جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان اندراج کا پروٹوکول جاری کرے تو دنیا بھر کے ہزاروں سکھ شامل ہونے کو تیار ہیں۔ 

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مضبوط مؤقف رکھتے ہیں، عالمی قوانین میں فوجی کو حق ہے کہ وہ اپنے ضمیر کی بنا پر کسی جنگ میں جانے سے انکار کرسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید