ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے آج کے میچ میں سری لنکا جیتا تو فائنل میں جگہ بنا لے گا، ہار کی صورت میں فائنل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا، جو ہفتے کو کھیلا جائے گا۔