• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

تصویر بشکریہ، پی سی بی فیس بک
تصویر بشکریہ، پی سی بی فیس بک

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے  129 رنز کا ہدف 3 کے وکٹ کے نقصان پر 15 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ناقابل شکست 80 رنز صرف 45 گیندوں پر بنائے، انہوں نے اس دوران 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 20، بابراعظم 16 اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ عثمان خان نے 5 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

سری لنکا کے چیمرا نے 2 اور شانکا نے 1 وکٹ اپنے نام کی، میچ میں عمدہ پرفارمنس پر محمد نواز کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 128 رنز بناسکی۔

سری لنکا کے جانتھ لیاناگے 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کے محمد نواز نے 3، سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہونے کے باعث آج کے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا۔

پاکستانی ٹیم صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلیمان مرزا شامل تھے۔

سری لنکن ٹیم میں کمنڈو مینڈس، ونندو ہاسارنگا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا، وجیاکانتھ وییسکنتھ شامل تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید