• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیت نگار محمد ناصر کو گلوکاروں، موسیقاروں کا شاندار خراج عقیدت

نغمہ ساز گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں دنیائے اردو کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گیت نگار محمد ناصر کو موسیقی سے وابستہ معروف شخصیات نے شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر نامور گلوکار سلیم جاوید نے کہا کہ محمد ناصر نے مجھ سمیت کئی گلوکاروں کو شہرت کی بلندیوں پر پہچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے شاہکار گیت تخلیق کیے، میرے پہلے البم میں شامل ان کے لکھے ہوئے گیتوں نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ 

نغمہ ساز گروپ کے بانی گلوکار تنویر آفریدی نے کہا محمد ناصر نے حسن جہانگیر، سلیم جاوید، عالمگیر اور دیگر مشہور گلوکاروں کے لیے یادگار گیت تخلیق کیے۔ سب سے زیادہ مقبولیت ’ہوا ہوا‘ اور ’یہ شام اور تیرا نام‘ جیسے گیتوں کو حاصل ہوئی۔

گلوکار فیصل لطیف، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، عروسہ علی، سینئر پروڈیوسر ایم ظہیر خان، موسیقار اظہر حسین، محبوب اشرف، واجد سعید، ستار نواز استاد نفیس خاں، خالد معین، عقیل عباس جعفری، اختر علی اختر، روبینہ علوی، راحیل بیگ، محقق متین محمود، فلم و کمرشل پروڈیوسر نوید ارشد، جنرل منیجر پی ٹی وی امجد حسین شاہ، کے ساتھ محمد ناصر کے صاحبزادے ابو تراب، ابوبکر، صاحبزادیوں اور داماد نے گفتگو کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض نعمان خان نے انجام دیے، تمام شرکاء نے محمد ناصر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پی ٹی وی کی جانب سے بنائی گئی خصوصی شو ریل بھی دکھائی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید