• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف رپورٹ میں کچھ تشخیص کیا گیا، کچھ خلا کی نشاندہی کی گئی ہے، وزیر خزانہ

انٹرنیشل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کی رپورٹ پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں کچھ تشخیص کیا گیا ہے، کچھ خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی جانب سے نکات ہیں جو حل طلب ہیں ان پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ان تمام نکات کو حل کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا مشن آرہا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ انشاءاللّٰہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوگا، آئی ایم ایف کا بورڈ آرہا ہے، اس کے فیصلوں سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کیسے آگے بڑھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید