• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کی صحت کے حوالے سے تحفظات ہیں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔ 

 اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہر صورت ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے 4  نومبر کو آخری ملاقات ہوئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ نہ وکلا کی ملاقات ہو رہی ہے، نہ فیملی کے افراد کی اور نہ ہی لیڈر شپ کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم ہری پور کا الیکشن جیت چکے ہیں، 27 ہزار ووٹو ں سے جیتے ہیں، افسوس ہوتا ہے کہ ہم اس کا دفاع نہیں کرسکے۔

قومی خبریں سے مزید