• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام قانونی راستے اختیار کیے، ہماری شنوائی نہیں ہو رہی: مشال یوسفزئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم یہاں ساری رات دھرنے میں رہے، ہمارا دھرنا آئین اور قانون کے مطابق تھا۔

دھرنے کے مقام سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے لیکن ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی خیریت سے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس جارہے ہیں۔

سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتائیں گے کہ قانون کی دھجیاں کس طرح اُڑائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر دیا تھا۔

آج صبح دھرنا ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گورکھپور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید