سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔