• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، علی امین گنڈاپور

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، بشریٰ بی بی بھی ٹھیک ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی، قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا کو مل کر مشترکہ حکمتِ عملی بنانا ہوگی۔

دوسری وزير مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید