• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں مضبوط لڑکی ہوں جو ’تنگ نظر معاشرے‘ میں اپنی جگہ بنا رہی ہے: متھیرا کا ناقدین کو کرارا جواب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ نامور میزبان متھیرا نے ریمپ واک پر تنقید کرنے والے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے ریمپ واک پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک مضبوط لڑکی ہوں جو اس ’تنگ نظر معاشرے‘ میں اپنی جگہ بنا رہی ہے‘۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے اسٹوی شیئر کی اور سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں ان کی ریمپ واک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے حال ہی میں متعدد لوگوں کو مجھ پر تنقید کرتے دیکھا ہے، حالانکہ میں صحت مند ہونے پر خوش ہوں۔ مجھے شو اسٹاپر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، مگر ذہنی طور پر غیر ذمہ دار سوشل میڈیا پیجز میرے خلاف نامناسب مواد پھیلا رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے، مجھے تھائرائیڈ کے مسائل بھی ہیں، لیکن اس کے باوجود لوگوں کا یہ رویہ افسوسناک ہے۔

متھیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے سوشل میڈیا پیچز کو شرم آنی چاہیے۔ مگر میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہوں اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں ایک ایسی لڑکی ہوں جو اس ’تنگ نظر معاشرے‘ میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید