بھارت و پاکستان میں یکساں مقبول اداکارہ ممتاز نے دعویٰ کیا ہے کہ جب دھرمیندر وینتٹی لیٹر پر تھے، اس وقت مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ممتاز اور آنجہانی اداکار دھرمیندر نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جھیل کے اُس پار‘ اور ’لوفر‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دل جیت لیے تھے۔
حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں ممبئی کے اسپتال میں 30 منٹ تک موجود تھی میں نے دھرمیندر سے ملنے کی کوشش کی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر تھے، تاہم میں آدھے گھنٹے تک وہیں بیٹھی اس امید میں انتظار کرتی رہی کہ شاید مجھے ملنے کی اجازت مل جائے لیکن جب اجازت نہیں ملی تو میں واپس آگئی۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو لیجنڈری اداھار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔