پاکستانی سُپر اسٹار اداکار فواد خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’نیلو فر‘ آج ریلیز کردی گئی۔
پاکستان کے سب سے بڑے اسٹارز فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری سے مزین، نیلوفر قوم کی سب سے پسندیدہ آن اسکرین رومانوی جوڑی کی واپسی کی علامت ہے۔
ان کے اس ری یونین نے شائقین اور فلمی حلقوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
اس سے قبل سُپر اسٹار فواد خان نے اپنی اہلیہ اور ماہِرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ فلم نیلوفر کے پریمیئر میں شرکت کی۔
پاکستانی فلموں کی سپورٹ کے لیے استاد راحت فتح علی، عاطف اسلم اور علی ظفر اہلِ خانہ کے ساتھ نیلوفر کے پریمیئر کے سلسلے میں سنیما گھر پہنچ گئے۔ یہ پہلا موقع تھا جب عالمی شہرت یافتہ گائیکوں نے ایک ساتھ سنیما گھر کا رخ کیا۔
اس موقع پر تمام سُپر اسٹارز کے چہرے خوشی سے جگمگا رہے تھے۔ فلم کی کاسٹ نے بھی رونقوں میں اضافہ کیا۔