• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا تاجک حکام سے اپنے باشندوں پر حملےکی تحقیقات کرنے پر زور

 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر چینی سفارتخانے کا ردعمل سامنے آگیا۔

چینی سفارتخانے کے مطابق تاجکستان میں افغانستان سرحد کے قریب حملے میں 3 چینی شہری ہلاک اور 1 زخمی ہوا ہے، یہ واقعہ بدھ کی شام تاجکستان کے جنوب مغربی صوبے ختلان میں پیش آیا۔

چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر سرحدی علاقوں سے انخلا کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

چین نے تاجک حکام پر زور دیا کہ حملے کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں۔

تاجک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ افغان سرزمین سے کیا گیا، جس میں گرینیڈ سے لیس ڈرون استعمال ہوا، حملے کا نشانہ ایل ایل سی شاہن ایس ایم نامی کمپنی تھی اور ہلاک ہونے والے تینوں چینی شہری اسی کمپنی کے ملازم تھے۔

چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ حملے کے پیچھے کون ہوسکتا ہے، جبکہ افغان انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید