• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو بےوقوف نہیں بنانا چاہیے، اسرائیلی نسل کشی ختم نہیں ہوئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کو بےوقوف نہیں بنانا چاہیے، اسرائیل کی نسل کشی ختم نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے باوجود نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فورسز نے صرف غزہ پر حملوں کی شدت کم کی ہے، امداد کی محدود فراہمی جاری ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جنگ بندی سے غلط تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ غزہ میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ غزہ کی صورتِ حال میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آ رہی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے 136 بچوں سمیت 374 فلسطینی شہید کیے۔ اسرائیل نے انسانی امداد اور بنیادی ضروریات تک رسائی محدود کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید