پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے ٹریفک حادثے میں طالبعلم اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔
لاہور سے پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے طالبعلم اور گارڈ جاں بحق جاں بحق ہوئے۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے 7 اکتوبر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور کو خط لکھا، چیف ٹریفک آفیسر لاہور کو یوٹرن بند کرنے کا کہا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرار کے خط میں گرین بیلٹ ختم کر کے ٹرن بنانے پر خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات پر آگاہ کیا تھا۔