• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں معطل پروفیسر گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بورے والا میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس کی طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے الزام میں معطل پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

یونیورسٹی کے پرنسپل کے مطابق پروفیسر ہراسانی کے الزام پر انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے اور دورانِ انکوائری پولیس نے چھاپہ مارکر پروفیسر کو گرفتار کر لیا، انکوائری کے دوران پروفیسر کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او محمد افضل کے مطابق متاثرہ طالبہ گزشتہ ماہ سے انصاف کی متلاشی تھی، یونیورسٹی انتظامیہ کے انکوائری میں تاخیری حربوں کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ سب کیمپس بورے والا میں پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر نتائج میں اضافی نمبر دینے کی پیشکش پر طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو گزشتہ ماہ تحریری درخواست دی تھی۔

معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ویمن ہراسمنٹ یونٹ کے پاس جانے پر پروفیسر کو معطل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید