وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، جہاں ہوگا انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو جو مشکلات ہیں، اُن سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، جب بھی آتی ہے، ملک کے خلاف ہی آتی ہے۔
ٓاُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی نے بھی جو احتجاج کا نمک حکومت پر ڈالنا ہے، شوق سے ڈالیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت اپنے گرے رفال کی وضاحت نہیں دے سکا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ سے بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کےخلاف پراکسی وار لڑرہا ہے، جب جب اس کو بے نقاب کریں گے، وہ بھاگ جائے گا۔