• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے آج طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے سبب ملتوی کرنا پڑ گیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر ِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما محبوب جان نے کورم کی نشاندہی کی۔

اسپیکر ایاز صادق کے گنتی کے حکم  پر اراکین کی گنتی کی گئی پر کورم پورا نہ نکلا۔

اسپیکر نے کورم پورا ہونے تک قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔

حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد قومی اسمبلی میں 240 ہے جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے کورم کے لیے 84 ارکان کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ 22 نومبر کو حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک روز میں طلب کیے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں آئین میں 27ویں ترمیم قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور کروائی ہے جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر اہم امور شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید