• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں انسداد خسرہ، روبیلا اور پولیو ویکسینیشن مہم جاری

این ای او سی کے مطابق خسرہ،روبیلا اورپولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم ملک بھرمیں17 تا 29 نومبر تک جاری ہے، مہم کے دوران3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے۔ 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق 90 ہائی رسک اضلاع میں1 کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، ابتدائی 10 روز میں1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ 

این ای او سی کے مطابق پنجاب میں 46 لاکھ 37 ہزار سے زائد اور سندھ میں 52 لاکھ 19 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ 

این ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 35 لاکھ 53 ہزار سے زائد جبکہ بلوچستان میں 14 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ 

این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں 2 لاکھ 80  ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں1 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ 

این ای او سی نے کہا والدین ہر انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

قومی خبریں سے مزید