• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہو رہا ہے، ملک احمد خان

ملک احمد خان - فائل فوٹو
ملک احمد خان - فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں سلوک جیل مینوئل کے مطابق ہو رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی جیل قانون کے تحت ہی سلوک کیا گیا تھا، لیکن جیل کے باہر ہلڑ بازی کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کسی کو الٹا لٹکا دو۔ نواز شریف نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ معاشی طور پر ترقی کرتے پاکستان کو کس طرح روکا گیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، حلقے اور عوام کے مسائل کو اسمبلی میں حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید