• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکراسد قیصر کی وزیر اعظم کیخلاف ریلی میں شرکت

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی تحریک انصاف کی وزیر اعظم  کےخلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور کنٹینر پر کھڑے ہوکر دھواں دھار خطاب بھی کیا ، پرویز خٹک اس سے قبل بھی وفاقی حکومت کیخلاف پارٹی کے دھرنے میں شرکت کرچکے ہیں، گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے بھی پارلیمانی روایات کو پس پشت ڈال کر  ریلی میں شرکت کی  اگرچہ وزیر اعلیٰ اور سپیکر پر  تقاریب میں شرکت پر کوئی آئینی پابندی نہیں تاہم سپیکر منتخب ہونے کے بعد  وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے پارٹی پروگراموں میں شرکت نہیں کرتے۔
تازہ ترین