• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، غزہ میں شہادتیں 70 ہزار سے متجاوز

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، غزہ میں شہادتیں 70ہزار سے متجاوز، ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ برقرار، صہیونی ڈورن حملے میں لکڑیاں چننے والے دو معصوم بھائ شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 10اکتوبر کو شروع ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی فضائی حملوں اور ملبے سے لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز خان یونس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں لکڑیاں جمع کرنے والے دو کم عمر بھائی، فادی اور جمعہ ابو اسی، جاں بحق ہوئے جن کی عمر 8 اور 10 یا 11سال بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اُن دو افراد کو نشانہ بنایا جنہوں نے "یلو لائن" عبور کی تھی، جو امریکی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کے تحت اسرائیلی واپسی کی حد ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے غزہ وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کو عموماً قابلِ بھروسہ مانتے ہیں، جب کہ اسرائیل انہیں مسترد کرتا ہے۔ آزاد صحافیوں کے غزہ میں داخلے پر پابندی کے باعث کسی بھی فریق کے اعداد کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔ اسرائیلی کارروائی 7 اکتوبر 2023 کے اُس حملے کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں تقریباً 1,200 اسرائیلی مارے گئے اور 251افراد کو یرغمال بنایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید