کراچی (نیوز ڈیسک) بولی وڈ کے طاقتور جوڑوں کی مختلف مذاہب کے باوجود خوشگوار شادی شدہ زندگی، دھرمیندر اور ہیما مالنی، شاہ رخ اور گوری نے مذہبی فرق کے باوجود ایک دوسرے کے احترام و اعتماد کو بنیاد بنایا،کترینہ وکی، رنویر دپیکا اور کرینہ سیف جیسے جوڑوں نے دونوں خاندانوں کی روایات کو خوبصورتی سے سمویا. رتیش جنیلیا، سوہا کنال اور پریتی جین جیسے جوڑوں نے اپنی تقریبات میں مختلف مذاہب کی رسومات کو یکجا کیا. یہ تمام جوڑے اس بات کی مثال ہیں کہ محبت، احترام اور سمجھ داری مذہبی فرق پر ہمیشہ غالب رہتی ہے۔ بولی وڈ میں متعدد ایسے طاقتور جوڑے موجود ہیں جو مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے کے باوجود کامیاب اور خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ دھرمیندر اور ہیما ملینی کی چالیس سالہ رفاقت ہو یا شاہ رخ خان اور گوری کی نوجوانی سے شروع ہونے والی کہانی، سب نے مذہبی فرق کے باوجود ایک دوسرے کے احترام اور اعتماد کو بنیاد بنایا۔ کترینہ وکی، رنویر دپیکا اور کرینہ سیف جیسے جوڑوں نے اپنی شادیوں میں دونوں خاندانوں کی روایات کو خوبصورتی سے سمویا، جبکہ رتیش جنیلیا، سوہا کنال اور پریتی جین جیسے جوڑوں نے اپنی تقریبات میں مختلف مذاہب کی رسومات کو یکجا کیا۔ فرحان اور شبانی نے مذہبی شناختوں کے بجائے ذاتی نظریات اور ہم آہنگی کو ترجیح دیتے ہوئے سادہ تقریب کا انتخاب کیا۔