• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، سرنگ سے نکلنے والے چار مسلح فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا، اسرائیلی فوج

یروشلم( نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کےمطابق اس نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں چار مسلح فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا،ان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک سرنگ سے باہر نکل رہے تھے۔ اتوار کے روز جاری اسرائیلی فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ فوج نے زیرِ زمین علاقے میں مسلح افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کےبعد انہیں ہلاک کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تا حال بریگیڈ کی فورسز مشرقی رفح کے علاقے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید