• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکرون نے متوقع بڑی جنگ کی تیاری شروع کر دی

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )میکرون نے متوقع بڑی جنگ کی تیاری شروع کر دی۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ 2026 سے ایک نیا رضاکار فوجی خدمت پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت نوجوان 10ماہ کی فوجی خدمت کریں گے۔ اس کا مقصد ملک کی سلامتی کو مضبوط کرنا اور فوجی تیاریاں بڑھانا ہے۔ یہ قدم خاص طور پر موجودہ عالمی صورتحال اور یورپ میں بڑھتی حفاظتی تشویش کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 18–19 سال کے نوجوانوں کو فوجی خدمات کے لیے رضاکار طور پر شامل کرنا ہے۔ خدمت کی مدت 10 ماہ ہوگی پہلے مہینہ بنیادی تربیتی ہوگا، اور باقی 9 ماہ فوجی یونٹوں کے ساتھ ملک کے اندر یعنی صرف فرانس اور اس کی علاقوں میں خدمات دی جائیں گی، بیرون ملک جنگی زونز میں نہیں۔ تنخواہ و مراعات بھی ہوں گی رضاکاروں کو ماہانہ معاوضہ، رہائش، خوراک اور فوجی ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔ ابتدا میں 2026 میں تقریباً 3,000 نوجوان شامل ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید