سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا میں دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔دونوں طیارے فضائی کرتب کے لئے مشق کررہے تھے کہ آپس میں ٹکراگئے۔آسٹریلوی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دورانِ پرواز دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔حادثہ سڈنی کے جنوب مغربی حصے میں نیپیئر فیلڈ ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں طیارے فضائی کرتب کی مشق کررہے تھے۔حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں موجود پائلٹ کی لاش ملبے سے برآمد کر لی گئی، جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اتر گیا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ مقامی رہائشیوں کو جائے حادثہ کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔