کراچی (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں سیلاب، بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سمیت بین الاقوامی شہریوں کو نکالا۔ بھارت کی فضائیہ نے سری لنکا میں شدید سیلاب کے دوران ایک ایمرجنسی ایوی ایشن آپریشن کے تحت مختلف ممالک کے شہریوں کو محفوظ نکالا ہے۔ اس آپریشن میں کوٹمالے اور کولمبو سے کل نو افراد کو فضائی راستے سے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔ ان میں ایک پاکستانی، تین بنگلہ دیشی اور پانچ ایرانی شہری شامل تھے۔