• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی اہلیہ جوڈی ہیڈن سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟

فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی اپنی اہلیہ جوڈی ہیڈن سے پہلی اور مختصر سی ملاقات 2020ء میں ایک عشائیے کے دوران ہوئی۔

عشائیے کے دوران جب انتھونی البانیز نے خود جوڈی ہیڈن کو اپنا تعارف کروایا مگر بعد میں ان کی طرف نئے رشتے کے آغاز کے لیے پہلا قدم جوڈی ہیڈن نے بڑھایا۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں آسٹریلوی وزیر اعظم  کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’ارے، ہم دونوں سنگل ہیں‘۔

اس جوڑی کی باقاعدہ پہلی ملاقات آسٹریلیا کے شہر نیو ٹاؤن میں ینگ ہینری کی بریوری میں منعقد ہونے والے ووڈفورڈ فوک فیسٹیول میں ہوئی جہاں انتھونی البانیز نے خود جوڈی ہیڈن کو مدعو کیا تھا۔

بعدازاں، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس جوڑی کو ایک دوسرے کو جاننے اور اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع ملا اور پھر اس دوران جب سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی تصاویر وائرل ہوئیں تو ان کے قریبی دوستوں نے ان دونوں کے تعلق کو دوستانہ رشتہ قرار دیا۔

2021ء میں انتھونی البانیز ایک سنگین کار حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد جوڈی ہیڈن نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہیں آسٹریلوی وزیراعظم سے محبت ہوگئی ہے۔

پھر آسٹریلوی وزیراعظم نے 2024ء ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جوڈی ہیڈن کو باقاعدہ پرپوز کر دیا اور ایک سال تک ڈیٹنگ کے بعد بالآخر رواں سال یہ جوڑی ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید