• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا، اہلخانہ کا میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کردی گئی۔

 بچے کے دادا محمود الحسن نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شارق جمال اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 بچے کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ لینے کیلئے سب آتے ہیں لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔

خیال رہے کہ کراچی کے نیپا فلائی اوور کے قریب گٹر میں گرنے والے بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹوں کی تلاش کے بعد نالے سے نکال لی گئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق جس مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا وہاں واٹر کارپوریشن کا کوئی سسٹم موجود نہیں، جائے وقوعہ پر سیوریج کی لائن موجود ہے اور نہ ہی واٹر کارپوریشن کا کوئی مین ہول ہے۔

قومی خبریں سے مزید