• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی طرح راجناتھ سنگھ بھی موبائل فون ساتھ نہیں رکھتے، بھارتی میڈیا

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے پاکستانی ہم منصب چوہدری نثار علی خان کی طرح بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی موبائل فون اپنے ساتھ نہیں رکھتے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی اسپانسر خبر ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں سارک کانفرنس کی کوریج کیلئے آنیوالے بھارتی صحافیوں کو اپنے مخالف پاکستانی حکام کا سامنا کرنا پڑا جنہیں نہ صرف افتتاحی سیشن میں جانے سے روکا گیا بلکہ کانفرنس کے مقام کے داخلی دروازے پر کھڑے ہونے سے منع کردیا گیا کیونکہ وہاں وزیر داخلہ کو مہمانوں کا استقبال کرنا تھا۔ سرکاری زرائع نے جنگ کو بتایا کہ بھارتی صحافیوں نے قواعد و ضوابط کے تحت پیشگی اجازت نہیں لی تھی ، پاکستان کے صحافیوں کو بھی سیکورٹی کلیئرنس کے بغیر ایسی تقریبات کی کوریج کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ غیرملکی میڈیا کو خارجی پبلسٹی ونگ کے ذریعے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین