• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں: علی خورشیدی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے  سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر عملدرآمد نہ کرنا نیت کا فتور ہے، سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں، ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہ ہونا شہریوں کو حقوق سے دور رکھنا، ہم اس کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید