بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
عظمی خان کچھ دیر میں فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل روانہ ہوں گی۔
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا۔
دو سالہ تفصیلی جائزے کے بعد کونسل کی توثیق سے منظور ہونے والی یہ نظرِ ثانی شدہ دستاویز طبی شعبے میں اخلاقی نظم و نسق کے استحکام اور عوامی اعتماد کے تحفظ کی جانب ایک سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ صورتحال پیچیدہ ہونے کے باعث فوج کو کردار ادا کرنا پڑا ،پاکستان افغانستان میں اندھا دھند اہداف کو نشانہ نہیں بنا رہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کویت پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان کے سینئر سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے پاکستان متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
وکیل شمائلہ رمضان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج نہ ماننے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی تھی، اس واقعہ کے بعد خواتین وکلاء خود کو غیر مخفوظ سمجھیں گی۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی قونصل خانہ پشاور نے 2 مارچ سے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ تمام معمول کے اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے ایران پر حملوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کم ہے، زیادہ ہونا چاہیے۔
عازمین حج کیلئے خوشخبری، حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، سرکاری حج اسکیم کے تحت 468 پروازوں سے عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائے گا۔
یورپین یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کومبنگ آپریشن مزید تیز کرنے اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں ایران سے تقریباً 650 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔
اجلاس میں سپلائی کےتسلسل کیلیےروزانہ اسٹاک جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ کمیٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق تمام امور کا جامع جائزہ لیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کا تنازع حل ہوگیا، انڈیپینڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔