بھارت میں شادی کی تقریب میں ایک دلہن نے مہمانوں کے سامنے گٹار بجاتے ہوئے اپنی سریلی آواز میں گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دلہن بنی ایک خاتون مہمانوں کے درمیان بیٹھی نظر آرہی ہیں، خاتون کے ہاتھ میں گٹار بھی نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں خواتین کے ساتھ بیٹھی دلہن اپنی خوبصورت آواز میں گیت ’’ایک دن آپ یوں ہم کو مل جائیں گے، پھول ہی پھول راہوں میں کھل جائیں گے‘‘ گا رہی ہے۔
دلہن کے اس گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے، اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔