رحیم یار خان کی پہچان سمجھا جانے والا جناح ہال کلاک ٹاور 18 برس بعد پھر بول پڑا۔ ٹاور 1950 کی دہائی میں لگایا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کا کہنا ہے کہ کلاک ٹاور لندن ماڈل سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلاک ٹاور سالوں سے خراب تھا، مگر اب مکمل مرمت کے بعد دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔