کراچی (نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت کی دوڑ نے عالمی میموری چپس کا شدید بحران کھڑا کر دیا۔ میموری قلت سے AI منصوبے اور ڈیٹا سینٹر تاخیر کا شکار، جنوبی کوریائی کمپنی کے ایس کے ہائینیکس کا کہنا ہے بحران 2027 کے آخر تک برقرار رہیگا۔ اسمارٹ فون اور الیکٹرانکس مزید مہنگے ہونے کا خدشہ، جاپان و چین میں خریداری پر پابندیاں، قیمتیں دگنی تک بڑھ گئیں۔