خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔
ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔
آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔