• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1800 میٹر کی بلندی پر فٹبال میچ، رُوسی ایڈونچر ماہرین کا منفرد کارنامہ

--تصاویر:سوشل میڈیا
--تصاویر:سوشل میڈیا

روس کے ایڈونچر اور ایکسٹریم اسپورٹس کے شوقین افراد نے 1800 میٹر (5900 فٹ) کی ناقابلِ یقین بلندی پر گرم ہوا کے غباروں کی مدد سے لٹکی ہوئی سطح پر فٹبال میچ کھیل کر دنیا کو حیران کر دیا۔

 یہ منفرد اور دل دہلا دینے والا اسٹنٹ روسی ایتھلیٹ سرگئی بوئٹسوو کی قیادت میں انجام دیا گیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اس تاریخ ساز میچ میں کھلاڑی بادلوں کے اوپر، زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر حفاظتی ہارنیس پہنے ایک غبارے سے دوسرے غبارے کی طرف گیند پاس کرتے نظر آتے ہیں، اوپر سے ایک طیارہ اس سنسنی خیز منظر کی تصویریں بناتا رہا۔

سرگئی بوئٹسوو نے انسٹاگرام پر اس کارنامے کو شیئر کرتے ہوئے اسے ٹیم کی بہادری اور کھیل سے محبت کا جشن قرار دیا۔ 

ان کے مطابق یہ دنیا کا پہلا اتنی بلندی پر گرم ہوا کے غباروں کے درمیان کھیلا گیا فٹبال میچ ہے، جو ممکنہ طور پر ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور اب تک 5 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرت، مزاح اور جوش سے بھرپور تبصرے کیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید