وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی بنادی، 15 رکنی کمیٹی کی چیئرپرسن سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محسن شاہنواز رانجھا اسٹیرنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے، داخلہ، اسکول ایجوکیشن، صنعت و تجارت اور سوشل ویلفیئر کے سیکریٹریز کمیٹی ارکان ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی آئی ٹی بی اور ڈی آئی جی پولیس بھی اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے، کمیٹی تمام شعبوں کی میپنگ اور جبری مشقت لینے والے شعبوں کا تعین کرے گی۔
کمیٹی کی جانب سے اے آئی اور جی آئی ایس سے منسلک پنجاب کی سطح پر مرکزی ڈیٹا بینک بنایا جائے گا۔