• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی کامیابی، بلال بن ثاقب 2 بڑے عالمی ڈیجیٹل ایونٹس میں نمائندگی کرینگے

وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب—فائل فوٹو
وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب—فائل فوٹو

ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے، وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 2 بڑے عالمی ڈیجیٹل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 4 دسمبر کو دبئی اور 9 دسمبر کو ابوظبی میں عالمی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایونٹس میں ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین شریک ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی فورم پر نمائندگی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کے نمایاں کردار کی عکاس ہے۔

قومی خبریں سے مزید