• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بینا مسرور کے بیٹے اداکار پارس مسرور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر مداحوں کو دی۔

اداکار نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے مداحوں سے بینا مسرور کی روح کے سکون کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔ 

اداکارہ کے انتقال کی خبر سن کر ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بینا مسرور نے’دل بنجارہ‘، ’بیٹیاں‘، ’تڑپ‘، ’عشق نہیں آسان‘، ’آنگن‘، ’اگر‘ اور ’جان جہاں‘جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے  شہرت حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید