• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری و ہادی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس، اسلام آباد بار کا ہڑتال کا اعلان

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کے خلاف اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہیں اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے۔

اسلام آباد بار کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اعلامیے میں اسلام آباد بار کا کہنا ہے کہ کل وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی تین متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ جرح کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

اس کے علاوہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل سے متعلق دائر درخواست بھی خارج کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید